ساہیوال،سپیشل جج انسداد رشوت ستانی نے سب انسپکٹر، سابق ایس ایچ او سٹی چیچہ وطنی کی حفاظتی ضمانت قبل از گرفتاری میں 9مئی تک تو سیع کر دی

جمعہ 27 اپریل 2018 15:21

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) سپیشل جج انسداد رشوت ستانی ساہیوال جمیل احمد چو ہدری نے گرفتار اور راشی محرر کو تھانہ سے چھڑانے کے مقدمات میں مفرور محمد جواد فضل پولیس سب انسپکٹر سابق ایس ایچ او سٹی چیچہ وطنی کی حفاظتی ضمانت قبل از گرفتاری میں 9مئی تک تو سیع کر دی اور انٹی کر پشن پولیس سے مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

ملزم پولیس سب انسپکٹر محمد جواد فضل رشوت لینے کے انکے خلاف درج تین مقدمات اور تھانہ اینٹی کر پشن سے محرر کو چھڑانے کے مقدمہ میں مفرور تھا جسے اشتہاری قرار دے دیا گیا تھا ۔دریں اثناء عدالت نے شہید اے ایس آئی کی بیو ہ کی رقم دس لاکھ روپے خرد برد کر نے کے مقدمہ میں سابق ڈی ایس پی چو ہدری عبد الغفور اور سپر ٹنڈنٹ محمد شفیق کی حفاظتی ضمانت قبل از گرفتاری میں 9مئی تک تو سیع کر دی ہے ۔ملزموں کے خلاف مقدمہ ایک سال قبل درج کیا گیا تھا۔