ہالی ووڈ‘ کرائم فلم ’’دی اسکیپ آف پریزنر614‘‘ سینمائوں میں ریلیز کردی گئی

جمعہ 27 اپریل 2018 15:51

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) ایڈونچرسے بھرپورہالی ووڈکرائم فلم دی اسکیپ آف پریزنر614 کو جمعہ کے روز سینمائوں میں ریلیز کردیا گیا۔۔

(جاری ہے)

زیچ گولڈن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دو ایسے پولیس اہلکاروں کے گرد گھوم رہی ہے جو جیل سے فرار ہونے والے ایک ایسے قیدی کی تلاش میں نکل پڑتے ہیں جسے وہ بے گناہ تصور کرتے ہیں۔فلم کی کاسٹ میں رون پرلمین،مارٹن اسٹار،جیک میک ڈورمن،جارج سیمپل،مائیکل سیرو،سونڈرا جیمز اور روز لین سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :