صفائی ستھرائی کا مناسب خیال رکھنے اور مندرجہ ذیل احتیاطی تدابیر

اختیارکرنے سے ملیریا سے بچاؤ ممکن ہے ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سعید احمد

جمعہ 27 اپریل 2018 17:38

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سعید احمد میروانی نے کہاکہ ضلع ہرنائی سمیت بلوچستان کے 29 اضلاع ملیریا کے حوالے سے ریڈزون میں ہے جس میں ضلع ہرنائی دوسرے نمبر پر ملیریا مچھر کے ذریعے پھیلنے والی بیماری ہے جس کا دورانیہ ایک سے تین ہفتے تک ہوتا ہے علامات میں سردی لگ کر بخار ہونا،کپکپی طاری ہونا ،قے آنا شامل ہے محکمہ صحت ضلع ہرنائی کے تمام مراکز صحت میں بی آر ایس پی کے تعاون سے ملیریا کا مفت ٹیسٹ اور علاج معالجہ کی سہولیات موجود ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی، آر، ایس، پی ، انڈیس ہسپتال اور ملیریا کنٹرول پروگرام کے زیر اہتمام ملیریا کے عالمی دن کے حوالے سے نکالی گئی ریلی وسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ضلع کے مختلف محکموں کے آفیسر ان ، اساتذہ طلباء ، علماء کرام سمیت محکمہ صحت ، پی پی ایچ آئی اور بی ، آر ، ایس پی کے سٹاف نے کثیرتعداد میں شرکت کی سیمینار سے، بی ، آر، ایس ، پی کے ضلعی کوارڈنیٹر نظام کاکڑ ، پی پی ایچ آئی کے ڈسٹرکٹ سپور منیجر عصمت اللہ ترین ، ، قاہر ساجد پرکانی، ملیریا کنٹرول پروگرام کے ڈی ایم یو انچارج غلام یزدانی ترین ، آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے ضلعی صدر حاجی عبدالودود ترین ، تحصیلدار ہرنائی عبدالرزاق دومڑ، پریس کلب کے صدر محمد حنیف ترین ، بی آر ایس پی کے نجیب اللہ ترین و دیگر نے بھی خطاب کیا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سعید احمد میروانی نے کہاکہ اس دن کو منانا عوام میں ملیریا سے بچاؤ اور اس کے متعلق پیدا شدہ خدشات اور غلط فہمیوں کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سعید احمد میروانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں سالانہ 50کروڑ سے زائد افراد ملیریا کا شکار ہوتے ہیں پاکستان میں اوسطاً ایک ہزار میں سی96افراد ملیریا کا شکار ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق ہر 30سیکنڈ بعد ہونے والی ایک موت کی وجہ ملیریا کا مرض ہوتا ہے دنیا میں ہر سال10لاکھ افراداس مرض کی وجہ سے لقمہ اجل بن جاتے ہیں انہوں نے کہاکہ ضلع ہرنائی سمیت صوبے کے پسماندہ علاقوں جہاں صحت و صفائی کا فقدان ہے اور اسی وجہ سے یہاں پر ملیریا کی بیماری کا تناسب دوسرے علاقوں سے زیادہ ہے ایسے علاقوں میں اس مرض سے بچاؤ کے لئے بی آر ایس پی عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے خصوصی مہم چلا رہے ہیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مچھروں سے پچنے کے لیے سب سے پہلے گھر سے پانی کے ذخائر ختم کریں چھوٹی چھوٹی آرائشی اشیا سے لے کر بڑے بڑے ڈرموں میں موجود پانی کا ذخیرہ مچھروں کی افزائش کا سب سے بڑا ذریعہ ہوتے ہیں۔

انہیں یا تو ختم کریں یا سختی سے ایئر ٹائٹ ڈھانپ کر رکھیں انہوں نے کہاکہ طبی ماہرین کے مطابق بخار، کپکپی، سر درد، متلی، کمر اور جوڑوں میں درد ملیریا کی بنیادی علامات ہیں انہوں نے کہا کہ ملیریا کی بروقت تشخیص اور علاج نہ ہونے کی صورت میں یہ مرض جان لیوا ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کا مناسب خیال رکھنے اور مندرجہ ذیل احتیاطی تدابیر اختیارکرنے سے ملیریا سے بچاؤ ممکن ہے انہوں نے کہاکہ بی، آر، ایس، پی کے تعاون سے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال سمیت ضلع کے تمام مراکز صحت کے علاوہ ہرنائی و شاہرگ میں پرائیویٹ کلنک میں بھی ملیریا کے مفت ٹسٹ اور علاج کی سہولیات کی فراہمی کیلئے سنٹرز قائم کئے گئے ہے اسکے علاوہ پورے ضلع میں بی آر ایس پی کی جانب سے ملیریا سے بچائو اور مفت علاج کے حوالے سے عوام میں شعوراجاگر کرنے کیلئے کمیونٹی سیشن کا انعقاد بھی بقاعدگی سے کیا جارہا ہے تقریب کے اختتام پر بی ، آر، ایس، پی کی جانب سے مہمانوں کے اعزاز میں ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔