چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمریل ظفر محمود عباسی کی کمانڈر متحدہ عرب امارات رئیر ایڈمرل شیخ سعید بن حمدان بن محمدال نحیان سے ملاقات

جمعہ 27 اپریل 2018 18:55

چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمریل ظفر محمود عباسی کی کمانڈر متحدہ عرب امارات ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمریل ظفر محمود عباسی نے کمانڈر متحدہ عرب امارات رئیر ایڈمرل شیخ سعید بن حمدان بن محمدال نحیان سے اپنے سرکاری دورے کے دوران ابوظہبی میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی بشمول پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی گئی۔ دونوں نیول چیفیس نے پاک بحریہ اور متحدہ عرب امارات بحریہ کے مابین باہمی اشتراک اور دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔یہ دورہ دونوں ملکوں میں با لعموم اور بحری افواج میں بلخصوص باہمی تعلقات کے فروغ کا باعث بنے گا۔