میٹرو کیش اینڈ کیری کے پاکستان میں کاروبار کی12سال مکمل ہونے پر جشن

جمعہ 27 اپریل 2018 19:05

میٹرو کیش اینڈ کیری کے پاکستان میں کاروبار کی12سال مکمل ہونے پر جشن
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) میٹرو کیش اینڈ کیری نے پاکستان میں اپنے کاروبار کے 12سال مکمل ہونے پر صارفین کے ہمراہ ملک بھر میں موجود میٹرو کیش اینڈ کیری کے اسٹورز پر شاندار جشن منایا ۔میٹرو کیش اینڈ کیری کی جانب سے 12سالہ تقریبات کا جشن ایک ماہ تک بھرپور طریقے سے منایا گیا جہاں صارفین کو ChanghongRubaکی الیکٹرانکس مصنوعات سمیت دیگر ڈھیروں قیمتی انعامات جیتنے کے سنہری مواقع بھی فراہم کئے گئے ،اس موقع پر ایک خصوصی تقریب کے دوران ’’خریدو ،کھیلو،جیتو ۔

۔

(جاری ہے)

وہیل آف فارچون مہم کے تحت قرعہ اندازی میں 800سی سی کی کاریں جیتنے والے 9خوش نصیب صارفین میں گاڑیوں کی چابیاں بھی تقسیم کی گئیں،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میٹرو کیش اینڈ کیری پاکستان کے سینئر ہیڈ آف آپریشنز اظفر علی کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان میں کاروبار کے 12سال انتہائی کامیابی کے ساتھ مکمل کئے ہیں اور ہم اس کامیابی کا جشن اپنے صارفین کے چہروں پر خوشیاں بکھیرکر منانا چاہتے تھے ،میٹرو کیش اینڈ کیر ی پاکستان کی جانب سے 12سال مکمل ہونے پر منعقد ہونے والی قرعہ اندازی میں میٹرو کیش اینڈ کیری کی اعلیٰ انتظامیہ اور ملازمین کے ساتھ ساتھ صارفین کی کثیر تعدا د موجود تھی ۔

متعلقہ عنوان :