آئندہ مالی سال کیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت اقتصادی امور ڈویژن کیلئے 70.20ملین روپے مختص

ْسی پیک کے تحت صنعتی تعاون میں اضافہ کے منصوبہ پرمجموعی لاگت کا تخمینہ 339.281 ملین روپے لگایا گیا ماحولیاتی تبدیلی ڈویژن کے پہلے سے جاری 6 منصوبوں کیلئے 76کروڑ6لاکھ99 ہزار روپے مختص

جمعہ 27 اپریل 2018 19:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) وفاقی حکومت نے 2018-19ء کیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت اقتصادی امور ڈویژن کیلئے 70.20ملین روپے مختص کئے ہیں۔ پی ایس ڈی پی کے مطابق بیرونی قرضوں میں بہتری کیلئے عالمی بینک کی معاونت سے یہ منصوبہ مکمل کیا جائے گا جس کیلئے 70ملین روپے کی بیرونی امداد حاصل کی جائے گی۔

یہ منصوبہ سی ڈی ڈبلیو پی نے 6جولائی 2017ء کو منظورکیا تھا۔

(جاری ہے)

پی ایس ڈی پی کے مطابق چین پاکستانی اقتصادی راہداری(سی پیک) کے تحت صنعتی تعاون میں اضافہ کے منصوبہ پرمجموعی لاگت کا تخمینہ 339.281 ملین روپے لگایا گیا ہے جس کیلئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں12کروڑ50لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ منصوبہ کی تکمیل سے پاکستان اور چین کے صنعتی تعاون کے فروغ میں مدد ملے گی۔

پی ایس ڈی پی کے مطابق ماحولیاتی تبدیلی ڈویژن کے پہلے سے جاری 6 منصوبوں کیلئے 76کروڑ6لاکھ99 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ دو نئے منصوبوں کیلئے تین کروڑ60 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان منصوبوں پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 3ارب 24کروڑ7 لاکھ81 ہزار روپے ہے جبکہ 30جون2018 ء تک ان پر ایک ارب 36کروڑ67 لاکھ 42ہزار روپے کے فنڈز جاری کئے جاچکے ہیں۔