سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی نے بھی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی

جمعہ 27 اپریل 2018 21:19

سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی نے بھی قومی اسمبلی کے اجلاس میں ..
اسلام آباد۔ 27اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی نے بھی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پیش ہونے کے موقع پر سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی بھی اجلاس شروع ہونے سے پہلے ہی اپنی نشست پر آکر بیٹھ گئے۔ گزشتہ اجلاس میں میر ظفر اللہ جمالی نے اجلاس میں کہا تھا کہ وہ آخری تقریر کرکے اس ایوان سے جارہے ہیں اور وہ دوبارہ واپس نہیں آئیں گے تاہم جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں سابق وزیراعظم نے شرکت کی۔