پیپلز پارٹی نے حکومت کا پیش کردہ بجٹ مسترد کر دیا

موجودہ حکومت نے آنے والی حکومت کا حق مارا ،حکومت نے ثابت کیا ہے کہ وہ ایڈہاک ازم پر یقین رکھتی ہے،کل تک مشیر خزانہ راتوں رات وزیر بنا دئیے گے ،حکومت کل وقتی نہیں جزو وقتی سوچ رکھتی ہے پیپلز پارٹی کی رہنماء نفیسہ شاہ کی پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 27 اپریل 2018 22:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) پیپلز پارٹی کی رہنماء نفیسہ شاہ نے حکومت کی جانب سے پیش کیے جانے والے بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے آنے والی حکومت کا حق مارا ہے۔ حکومت نے ثابت کیا ہے کہ وہ ایڈہاک ازم پر یقین رکھتی ہے۔کل تک مشیر خزانہ راتوں رات وزیر بنا دئیے گے حکومت کل وقتی نہیں جزو وقتی سوچ رکھتی ہے وہ گذشتہ روز پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

نفیسہ شاہ نے کہاکہ موجودہ حکومت ایڈ ہاک ازم کے ذریعے چلائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ نے گذشتہ پانچ سالوں سے عوام میں کوئی ڈیلیور نہیں کیا وہ صرف عدلیہ کے خلاف شور مچانے اور ان پر وار کرنے میں مصروف ہے جبکہ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے بھی ثابت کیاہے کہ اسے پارلیمنٹ سے کوئی دلچسپی نہیں ، تحریک انصاف کے سربراہ نے گذشتہ پانچ سالوں سے پارلیمنٹ آنے کو توہین سمجھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے لوگوں کو عوام کو کیا جواب دئیں گے عوا م نے انہیں اپنے مسائل حل کرنے کے لئے پارلیمنٹ میں بھیجا لیکن انہوں نے دھرنوں شور شرابے میں گذار دیا لیکن پارلیمنٹ کو آنے کو ترجیح نہیں دی ۔ نہ جانے کیوں عوام یہ سمجھتے ہیں کہ یہ لوگ ڈیلیور کریں گے لیکن انہوں نے پانچ سال عوام کیلئے کچھ بھی نہیں کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اپوزیشن نے موجودہ بجٹ کو مسترد کر دیاہے۔ اس حکومت نے آنے والی حکومت کا حق مارا۔ اب آنے والی حکومت کے پاس اب چار سال رہ جائیں گے جو آئین کے خلاف ورزی ہے