طویل خشک سالی کے باعث چترال کے پہاڑوں میں واقع ندی نالے اور قدرتی چشمے خشک ہو گئے

جمعہ 27 اپریل 2018 23:33

چترال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء)طویل خشک سالی کے باعث چترال کے پہاڑوں میں واقع ندی نالے اور قدرتی چشمے خشک پڑے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چترال کے بالائی علاقوں میں زیادہ تر پہاڑبنجر ہیں اور خشک ہیں تاہم پہاڑو کی چوٹیوں پر برف کی سفید چادر بچھی ہوئی ہے جس سے ان برف پوش پہاڑوں کی وجہ سے علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے تاہم اس بات کا انکشاف ہوا کہ ان پہاڑوں کے بیچ میں جو نالے ہیں ا ن میں خشکی کی وجہ سے دراڑیں پڑ چکی ہیں اور قدرتی چشمے بھی خشک پڑے ہیں۔