Live Updates

عمران خان کو بجٹ اجلاس میں آنا چاہئے تھا، سینیٹر سراج الحق

جمعہ 27 اپریل 2018 23:53

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ بجٹ اجلاس اہم اجلاس ہوتا ہے۔ عمران خان کو اس اجلاس میں آنا چاہئے تھا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو بجٹ اجلاس کے بعد پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے بجٹ میں صنعت پر توجہ دی ہے ۔ چھوٹے صوبوں کیلئے بڑی ترقیاتی سکیمیں ہونی چاہئیں تھیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات