مکہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل کی یلملم میں کھارے پانی کو میٹھے پانی میں تبدیل کرنے والا سینٹر قائم کرنے کی منظوری

ہفتہ 28 اپریل 2018 10:20

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) سعودی عرب شہر مکہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل نے یلملم میں کھارے پانی کو میٹھے پانی میں تبدیل کرنے والا سینٹر قائم کرنے کی منظوری دیدی۔سعودی اخبار کے مطابق یہ اللیث کمشنری کے ماتحت ہوگا۔ اس کے ذریعے 6 علاقوں کے 18ہزار مکین مستفید ہوںگے۔

(جاری ہے)

یہاں پینے کے پانی کی بوتلیں تیار کرنے والا کارخانہ بھی قائم کیا جائیگا۔ یہ فیصلہ عین العزیزیہ شاہ عبدالعزیز وقف کی کونسل کے ارکان کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت خالد الفیصل نے کی۔ اس موقع پر نائب گورنر شہزادہ عبداللہ بن بندر بھی موجود تھے۔ کونسل نے اس امر کی بھی منظوری دیدی کہ 30ہزار لیٹر پانی کا ایک ٹینک قائم کیا جائے اس سے بحرہ اورالجموم کے باشندے مستفید ہوںگے۔