مستحقین زکوٰة کے لے فنڈ ز جا ری

ہفتہ 28 اپریل 2018 11:20

قصور۔28 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) ضلعی زکوٰة کمیٹی قصور کی طرف سے مستحقین زکوٰة تیسرے کوارٹر برائے سال 2017-18کیلئے 1کروڑ 45لاکھ 38ہزار روپے کے فنڈ ز کا اجراء کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

چیئر مین ضلعی زکوٰة کمیٹی قصور چوہدری محمد صادق کے مطابق دفتر ضلعی زکوٰة کمیٹی قصور کی طرف سے ضلع کے کل4 ہزار 385مستحقین زکوٰة کو ریگولر گزارہ الائونس کی مد میں مبلغ 1کروڑ 31لاکھ 67ہزار روپے ‘177نابینا مستحقین کیلئے مبلغ 5لاکھ 31ہزار روپے جبکہ 42مستحق بچیوں کی شادی کیلئے مبلغ 8لاکھ 40ہزار روپے کے فنڈز کا اجراء کر دیا گیا ہے ۔

یہ رقم بذریعہ ایزی پیسہ مستحقین زکوٰة میں تقسیم ہو گی ۔ چیئر مین ضلعی زکوٰة کمیٹی چوہدری محمد صادق نے بتایا کہ مستحقین زکوٰة کے چنائو میں میرٹ اور شفافیت کو خصوصی طور پر مد نظر رکھا گیا ہے اور بمطابق قواعد و ضوابط مستحقین کا انتخاب کرتے ہوئے فنڈز جاری کئے گئے ہیں ۔ ضلعی زکوٰة کمیٹی قصور کے عہدیداران عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائے ہوئے ہیں اور نیک نیتی سے غریب عوام کی خدمت کی جارہی ہے ۔ اس موقع پر سماجی کارکن چوہدری ارسلان صادق اور ڈسٹرکٹ زکوٰة آفیسر اشفاق احمد خاں و دیگر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :