برمنگھم میں مسجد کے باہر دہشت گردی کا ایک اور واقعہ ،

دوافرادشدیدزخمی سلور رنگ کی کارکا ڈرائیورفرار،واقعہ میں دہشت گردی کو خارج ازامکان قرار نہیں دیا جاسکتا،پولیس

ہفتہ 28 اپریل 2018 11:52

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) برطانیہ کے شہر برمنگھم مسجدکے باہرکارنے لوگوں کوروندڈالا، جس کے نتیجے میں دوافرادزخمی ہوگئے ۔ادھر پولیس نے بتایا ہے کہ سلور رنگ کی کارکے ڈرائیورکوتاحال گرفتارنہیں کیاجاسکاجبکہ وہ واقعہ کی مزید تحقیقات کررہے ہیں تاہم واقعہ میں دہشت گردی کو خارج ازامکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق پولیس نے کہاکہ واقعہ برمنگھم کی شاہ جلال مسجد کے باہرپیش آیا ، دونوں زخمیوں کی عمریں 20برس کے قریب ہیں اور ان میں سے ایک کے سرمیں چوٹ آئی ہے جبکہ دوسر ا زخمی حالت میں بھی چلنے کے قابل تھا۔پولیس کا کہناتھاکہ سلور رنگ کی کارکے ڈرائیورکوتاحال گرفتارنہیں کیاجاسکاجبکہ وہ واقعہ کی مزید تحقیقات کررہے ہیں تاہم واقعہ میں دہشت گردی کو خارج ازامکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔دوسری جانب رکن پارلیمنٹ شبانہ محمودنے کہا کہ شاہ جلال مسجد واقعہ سے کمیونٹی میں تشویش کی لہردوڑگئی ہے۔