ایران عرب ممالک میں گھس کر دہشت گردی پھیلا رہا ہے،سعودی عرب

شامی حکام اپنے شہریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کاسرعام استعمال کررہے ہیں،سعودی مندوب کی گفتگو

ہفتہ 28 اپریل 2018 12:03

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) اقوام متحدہ میں سعودی مندوب عبداللہ المعلمی نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ ایران کی جارحانہ کارستانیوں کے خلاف مضبوط موقف اختیار کیا جائے۔گزشتہ رو ز عرب ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایران کی طرف سے یمن اور شام میں مسلح ملیشیاؤں کی سپورٹ کا سلسلہ جاری ہے۔

ایران عرب ممالک میں گھس کر دہشت گردی پھیلا رہا ہے اور اس کی فنڈنگ کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

وہ حزب اللہ ملیشیا کا اولین سپورٹر ہے جس نے لبنان پر کنٹرول حاصل کیا ہوا ہے اور شام میں دہشت گرد کارروائیاں کر رہی ہے۔شام کے سلسلے میں المعلمی نے کہا کہ شامی حکام شہریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کرنے سے بھی نہیں ہچکچا رہے۔ سعودی مندوب نے مشرقی غوطہ کے شہر دوما میں شامی شہریوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کی۔ المعلمی نے زور دیا کہ شام کے تمام علاقوں میں انسانی امداد کے پہنچنے، مغویوں کی جلد آزادی اور بے گھر افراد کی واپسی کو آسان بنایا جائے۔