یمن میں فضائی حملے میں پچاس حوثی باغی ہلاک ہوئے، سعودی عرب کا دعوی

ہفتہ 28 اپریل 2018 12:58

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کے مطابق یمن میں بر سر پیکار حوثی باغیوں پر سعودی عسکری اتحاد کے ایک فضائی حملے میں2جنگجو کمانڈروں سمیت 50 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ حملہ اٴْس وقت ہوا جب اس عسکریت پسند گروپ کی ایک اہم میٹنگ جاری تھی۔ دوسری جانب حوثیوں کے ایک سیٹیلائٹ نیوز چینل المسیراح نے فضائی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں چند شہری زخمی ہوئے۔