پاکستان کپ، فیڈرل ایریاز اور سندھ کے مابین میچ کل کھیلا جائے گا

ہفتہ 28 اپریل 2018 12:58

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) پاکستان کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل اتوار کو واحد میچ فیڈرل ایریاز اور سندھ کی ٹیموں کے مابین فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے پاکستان کپ فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں جاری ہے جس میں پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبر پختونخوا اور فیڈرل ایریاز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کا پانچواں میچ (آج) فیڈرل ایریاز اور سندھ کے مابین کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں اپنا پہلا میچ جیت چکی ہیں۔ فیڈرل ایریاز نے خیبر پختونخوا اور سندھ نے بلوچستان کو شکست دی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 6 مئی کو کھیلا جائے گا۔