خواتین کے گاڑی چلانے سے ٹریفک پرابلم نہیں ہوگا،سعودی عرب

خواتین پیشہ ورتربیتی اداروں سے ڈرائیونگ سیکھ رہی ہیں،چیئرمین قومی کمیٹی برائے ویمن ڈرائیونگ چیئرمین

ہفتہ 28 اپریل 2018 13:33

خواتین کے گاڑی چلانے سے ٹریفک پرابلم نہیں ہوگا،سعودی عرب
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) سعودی عرب میں خواتین کی ڈرائیونگ کی تربیت کی نگرانی قومی کمیٹی کے چیئرمین نے اس تاثر کی سختی سے نفی کی ہے کہ خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد شہروں میں گاڑیوں کا ھجوم بڑھ جائے اور ٹریفک کے مسائل پیدا ہوں گے۔ حکومت نے اس حوالے سے تمام ضروری انتظامات کیے ہیں۔ خواتین کی ڈرائیونگ سے سڑکوں پر ٹریفک بلاک ہونے یا دیگر مسائل پیدا ہونے کا کوئی اندیشہ نہیں۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی سے بات چیت میںویمن ڈرائیونگ کی قومی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر مخفور آل بشرنے کہا کہ خواتین کی ڈرائیونگ کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل محض ایک غلط قیاس آرائی ہے۔ن کا کہنا تھا کہ ڈرائیونگ میں دلچسپی رکھنے والی خواتین باقاعدہ پیشہ ور تربیتی اداروں سے ڈرائیونگ سیکھ رہی ہیں۔ ان اداروں میں نہ صرف گاڑی چلانے کی تربیت دی جاتی ہے بلکہ انہیں دو ماہ کا ایک کورس کرانے کی بھی تیاری کی جا رہی ہے جس میں انہیں ٹریفک سے متعلق تمام ضروری ہدایات اور معلومات سے آگاہ کیا جائے گا۔