فلم ’’فیمس‘‘ کے ٹریلر کو 24گھنٹے میں 2 ملین سے زائد لوگوں نے دیکھا

ہفتہ 28 اپریل 2018 13:40

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) بالی وڈ فلم ’’فیمس‘‘ کے ٹریلر کویو ٹیوب پر 24گھنٹے میں 2 ملین سے زائد لوگوں نے دیکھا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار کرن للیت بھوٹانی کی جرائم اور کامیڈی فلم’’ فیمس ‘‘ کا ٹریلر جمعے کو جاری کیا گیا جسے یو ٹیوب پر 24گھنٹے میں 2 ملین سے زائد لوگوں نے دیکھا اور پسند کیا۔ فلم میںاداکار جیکی شروف، جمی شیر گل،شریا سرن، کے کے مین، ماہی گل، پنکج تریپتھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، فلم میں کے کے مین گینگسٹر اور پنکج تریپتھی بدعنوان سیاست دان کا کردار ادا کر رہے ہیں، فلم کی کہانی مادھیا پردیش کے چمبل کے علاقے میں طاقت کی جدوجہد کے گرد گھومتی ہے۔ فلم رواں سال یکم جون کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :