اقربا پروری کے باعث فلم سے نکال دیا گیا،سروین چاولہ

ہفتہ 28 اپریل 2018 13:45

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ سروین چاولہ نے کہا ہے کہ انہیں اقربا پروری کے باعث فلم سے نکال دیا گیا کیونکہ میکرز نے ایک معروف اداکار کے بچے کو فلم کا حصہ بنانا چاہتے تھے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سروین چاولہ نے کہا ہے کہ انہیں فلم انڈسٹری میں اقربا پروری کا سامنا 6سال قبل اس وقت کرنا پڑا جب وہ کامیاب ٹیلی ویژن کیریئر کو چھوڑنے کے بعد فلم انڈسٹری میں قسمت آزمانے آئیں اور انہیں اقربا پروری کے باعث فلم سے نکال دیا گیا کیونکہ میکرز ایک معروف اداکار کے ساتھ روابط ہونے پر ان کے بچے کو فلم میں کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں جو لوگ اعلی مقام پر ہیں وہ اپنی آنکھیں نہیں کھولنا چاہتے اور صرف منتخب لوگوں کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں، انہیں اپنی سوچوں کو وسیع کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ہمارے ملک میں بہت زیداہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ اداکارہ سروین چاولہ فلم ’’ہیٹ سٹوری 2‘‘ میں کام کر چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :