ایبٹ آباد میں جشن بہاراں پروگرام کے سلسلہ میں تقریب کل جلال بابا آڈیٹوریم میں منعقد ہو گی

ہفتہ 28 اپریل 2018 13:55

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) ایبٹ آباد میں جشن بہاراں پروگرام کے سلسلہ میں تقریب کل اتوار کو شام 5 بجے جلال بابا آڈیٹوریم میں منعقد ہو گی۔ انجمن اتحاد شہریاں ایبٹ آباد کے زیراہتمام ایک اہم اجلاس ہفتہ کو یہاں منعقد ہوا جس کی صدارت ملک سجاد نے کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں جشن بہاراں کے پروگراموں کے حوالہ سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہیں حتمی شکل دی گئی۔

جشن بہاراں پروگرام کے سلسلہ میں ملک محمد یونس مرحوم ایوارڈ سمیت سپیشل بچوں کے اعزاز میں خصوصی پروگرام تشکیل دیا گیا، پروگرام میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اہم کرداروں کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ ہزارہ سے تعلق رکھنے والے گلوکار پروگرام میں پرفارم کریں گے۔ تمام پروگراموں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :