وفاقی بجٹ پاکستانی قوم کی امنگوں کا عکاس ہے،چوہدری راشد حمید

ہفتہ 28 اپریل 2018 14:42

وفاقی بجٹ پاکستانی قوم کی امنگوں کا عکاس ہے،چوہدری راشد حمید
چیچہ وطنی۔28 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) ساہیوال چیمبر آف کامرس اپنا گروپ کے چیئر مین چوہدری راشد حمید نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ پاکستانی قوم کی امنگوں کا عکاس ہے - مسلم لیگ ن کی حکومت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہو ںنے تاریخ ساز چھٹا بجٹ پیش کیا ہے - یہ بات انہو ںنے اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی -انہوں نے کہا کہ صنعتی پیداوار میں اس سال 5.

(جاری ہے)

8فیصد اضافہ ہوا ہے اورپچھلے دس سالوں میں ترقی کی یہ شرح سب سے زیادہ ہے ، بہتر طرز حکومت ،کاروبار دوست پالیسیاں اور سکیورٹی حالات میں بہتری کی وجہ سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے -سی پیک کے تحت اہم شعبوں توانائی ،انفراسٹرکچر ،مواصلات ،ٹیلی مواصلات ،ٹیکسٹائل اور تعمیراتی شعبوں میں وسیع سطح پر سرمایہ کاری ہو رہی ہے اور یہ کریڈٹ صرف مسلم لیگ ن کی حکومت کو جاتا ہے -انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ پانچ میں 223ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی جو کہ کسی اعزاز سے کم نہیں ہے جبکہ 2008سے 2013تک 140ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ۔