ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے زیر اہتمام ماں اور بچے کی غذائی قلت کے حوالے سے سیمینار اور آگاہی واک کا اہتمام

ضلع بھر میں ماں اوربچے کی غذائی قلت کو پورا کرنے کا ہفتہ 5مئی تک منایا جائیگا ‘بچوں کی سکریننگ کی جائیگی ‘184موبائل اور 25فکسڈ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ‘چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید ‘ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ڈاکٹر ثمرہ خرم اور دیگر کا سیمینار سے خطاب

ہفتہ 28 اپریل 2018 15:20

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی قصور کے زیر اہتمام ماں اور بچے کی غذائی قلت کے حوالے سے سیمیناراور آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی قصور کے زیر اہتمام گزشتہ روز ماں اور بچے کی غذائی قلت کو پورا کرنے کے حوالے سے سیمینار اور آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید ‘ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ اینڈ نیوٹریشن پروگرام ڈاکٹر ثمرہ خرم ‘ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ خرم ابراہیم ‘ڈی ڈی ایچ او قصور ڈاکٹر منصور ‘اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ منیجر پی ایچ ایف ایم سی قصور آصف ڈوگر ‘ایل ایچ ایس اور ایل ایچ ڈبلیو کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت کی طرف سے ضلع بھر میں ماں اوربچے کی غذائی قلت کو پورا کرنے کا ہفتہ 30اپریل سے 5مئی 2018ء تک منایا جائیگا جس میں بچوں کی سکریننگ کی جائیگی اور شدید غذائی قلت کے شکار بچوں میں غذائی کمی کو پورا کرنے کیلئے ان میں ساشے تقسیم کئے جائینگے ۔

(جاری ہے)

اس مقصد کیلئے 184موبائل ٹیمیں اور 25فکسڈ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو اربن اور رورل ان کورڈ علاقوں میں جائینگی اور بچوں کی سکریننگ کرینگی ۔

ہفتہ صحت کے دوران بچوں میں اسحال سے بچائو کیلئے ادویات ‘سریپ زنک سلفیٹ اور او آر ایس مفت تقسیم کئے جائینگے ۔ علاوہ ازیں اس ہفتے کے دوران ضلع بھر میں دو سال کے بچوںسے لیکر 19سال تک کی عمر کے نوجوانوں کو پیٹ کے کیڑوں کی گولیاں بھی کھلائی جائینگی ۔

متعلقہ عنوان :