پی ٹی آئی لاہور جلسہ ، معروف گلوکار راحت فتح علی خان کی آواز میں گانا ریکارڈ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 28 اپریل 2018 15:59

پی ٹی آئی لاہور جلسہ ، معروف گلوکار راحت فتح علی خان کی آواز میں گانا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 اپریل 2018ء) : پی ٹی آئی 29 اپریل بروز اتوار کو مینار پاکستان لاہور میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی اپنی بھرپور سیاسی قوت کے مظاہرے کے لیے پُرجوش دکھائی دے رہی ہے جبکہ کپتان نے پی ٹی آئی کے اس جلسے کو سونامی پلس کا نام دیا ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کےاس جلسے میں جہاں اہم اعلانات متوقع ہیں وہیں پی ٹی آئی کے لیے نیا گانا بھی تیار کر لیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کا یہ نیا گانا معروف گلوکار راحت فتح علی خان کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جسے سوشل میڈیا پر کافی مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔ راحت فتح علی خان کے اس گانے کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: