جنوبی وزیر ستان ،مسلح افراد کی فائرنگ سے 4بے گناہ مزدورجا ں بحق

حملہ آ ور فرار، فورسز کا علاقیمیں سرچ آپر یشن شروع

ہفتہ 28 اپریل 2018 17:35

جنوبی وزیر ستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) جنوبی وزیر ستان میں مسلح افراد نے سڑک کنارے کام کرنے والے بے گناہ مزدوروں کو گولیوں سے بھون ڈالا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز جنوبی وزیر ستان کے علاقے کا نیگرام کے قریب مومی کڑم گائوں میں ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے 4 مزدور سڑک کنارے کام کر رہے تھے کہ اچانک وہاں پر نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند مزدوروں پر فائرنگ شروع کر دی جسکے نتیجے میں چاروں مزدور موقع پر جابحق ہو گئے اور مسلح افراد وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے واقع کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کا سرچ آپر یشن شروع کر دیا

متعلقہ عنوان :