سردار ذوالفقار علی خان دلہہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کا اہم اجلاس

ہفتہ 28 اپریل 2018 18:27

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کا اہم اجلاس ہفتہ کورکن پنجاب اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ کی زیرصدارت منعقد ہوا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر غلام صغیر شاہد ،سی او ڈاکٹر امجد شاہ،ڈی ایچ او ڈاکٹر انجم قدیر ،اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل تارڑ،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر چوہدری احسان اللہ،ایم ایس ڈاکٹر اسماء انصاری،ڈی ایم ایس ڈاکٹر نورین سلطانہ بھی موجود تھے۔

ایم ایس ڈاکٹر اسماء انصاری نے ڈی ایچ کیو کے تمام شعبوں کے حوالے سے ایم پی اے اور ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی۔ایم ایس نے بتایا کہ پرچی کے کائونٹروں کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہیں۔کیونکہ تقریباً یہاں پر روزانہ 1800سی2000تک مریض آتے ہیں۔ سٹی سکین ،ڈائلیسز مشینوں ،بجلی کی مین لائنوں اور دیگر امور بھی زیر بحث لائے گئے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ایم ایس ڈاکٹر اسماء انصاری نے سردار ذوالفقار علی خان دلہہ اور ڈپٹی کمشنر غلام صغیر شاہد کو مختلف شعبوں کا معائنہ کرایا۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے مزید کاوشیں بروئے کار لائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ خادم اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی خواہش ہے کہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔ ہسپتال میں موجود مختلف مریضوں نے اپنے مسائل کی نشاندہی بھی کرائی۔ بعد ازاں رکن پنجاب اسمبلی چوہدری سلطان حیدر علی بھی ڈی ایچ کیو پہنچ گئے۔اور انہوں نے بھی ایمرجنسی وارڈ کا معائنہ کیا۔