قرآن کے ذریعے اہم اپنی زندگیوں میں تبدیلیاں لاسکتے ہیں،مولانا احسن راجہ الحسینی

مدرسہ معارف القرآن گلشن سکندرآبادکیماڑی میں مولانا عبدالحئی مطمئن، قاضی فخرالحسن، مولانافضل قیوم اورمولانامحمدمسکین نقشبندی کا خطاب

ہفتہ 28 اپریل 2018 18:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) قرآن ہمارے ایمان کا مرکز ومحور ہے، اسکے ذریعے اہم اپنی زندگیوں میں تبدیلیاں لاسکتے ہیں،قرآن مجید حق تعالیٰ سبحانہ کا وہ آخری صحیفہ ہے جو قیامت انسانیت کی اصلاح وفلاح کی رہنمائی کے لئے کافی ہے،دینی مدارس کے طلباء پاکستان کے مستقبل کی ضمانت اورملک وقوم کے نظریاتی واساسی سرحدوںکے محافظ ہیں۔

ان خیالات کا اظہارمعروف خطیب مولانا احسن راجہ الحسینی، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مبلغ مولانا عبدالحئی مطمئن، جے یو آئی ضلع جنوبی کراچی کے امیرقاضی فخرالحسن، مولانافضل قیوم اورمولانامحمدمسکین نقشبندی نے مدرسہ اسلامیہ معارف القرآن گلشن سکندرآبادکیماڑی میں منعقدہ عظمت قرآن وختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

کانفرنس کی صدارت مدرسہ ہٰذاکے سرپرست حاجی مثل خان نے کی ،جامعہ علامہ بنوی ٹائون کے استادقاری محمدکلیم اللہ نے تلاوت قرآن جبکہ معروف نعت خواں حافظ محمدیاسرعلی سہروردی نے نعت پیش کی۔

میزبان مدرسہ اسلامیہ معارف القرآن کے نگران اعلیٰ مولانا حضرت حسین نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اورمدرسہ اسلامیہ معارف القرآن کی تعلیمی خدمات سے مہمانوں اور شرکاء کو آگاہ کیا۔تقریب میںقاری سمیع اللہ،مولانا مفتی محمدسعد، مولاناعبدالغفور،مولانا محمدعارف،مفتی عبدالسلام،مولاناعبدالستار،قاری محمدشعیب،مفتی خالدعثمان،قاری ولی الرحمن جدون،مولانامحمدظریف،مولانامحمدآصف،قاری عبداللہ،قاری نذیراحمد،سیدعبیداللہ شاہ،انجینئرحاجی منگول خان ،فداحسین،حافظ یاسرخان جدون،محمدساجدحنفی،آدم خان،حاجی فضل وہاب،خرم شہزاد،عبدالوہاب،جعفر،احسان اللہ،عبدالرئوف،عبدالجبارسمیت مقامی علماء کرام ومعززین علاقہ نے بھی شرکت کی،اس موقع پرمہمان علمائے کرام نے مدرسہ سے قرآن کریم مکمل کرنے والے اور سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء اور طالبات میں انعامات تقسیم کئے ،اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا مفتی سعید احمد، مولانا قاضی منیب الرحمن، مولانا عبدالحئی مطمئن اوردیگرعلمائے کرام نے نے کہا کہ نے کہا کہ مدارس دینیہ کے طلباء معاشرے کے وہ خوش نصیب افراد ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے اپنے دین کی ترویج کے منتخب کیا ہے،دینی مدارس کے طلباء پاکستان کے مستقبل کی ضمانت اورملک وقوم کے نظریاتی واساسی سرحدوںکے محافظ ہیں،باطل قوتیں اسی بات سے خوفزدہ ہیں کہ مدارس ملک میں اسلامی انقلاب کا سبب بن رہی ہیں، درس و تدریس کا شعبہ ہو یا شعبہ تبلیغ سیاست ہو یا اصلاح معاشرہ کے لئے کوئی اور شعبہ اللہ کے فضل کرم سے مدارس کے فضلاء ہر میدان میں قائدانہ کردار ادا کر رہے ہیں،مدارس کو مٹانے کی خواہش رکھنے والے مٹ گئے، مدارس آج بھی آباد ہیں۔