پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ

پاک فوج کےڈی جی ایم او نے بھارتی سیزفائر خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 28 اپریل 2018 18:47

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ
سیالکوٹ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-28اپریل 2018ء ) :پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے۔ پاک فوج کےڈی جی ایم او نے بھارتی سیزفائر خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا۔تفصیلات کے مطابق پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کےڈی جی ایم او نے بھارتی سیزفائر خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا ہے۔ڈی جی ایم اونےایل او سی پرمعصوم شہریوں کونشانہ بنانےکامعاملہ بھی اٹھایا۔ڈی جی ایم اونےایل او سی پر شہریوں کونشانہ بناتے ہوئے معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے پر زور ڈالا۔یاد رہے کہ بھارت مسلسل فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کے ذریعے پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا تھا۔