فیصل آباد: پاکستان کپ 2018ء : سندھ نے بلوچستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد12رنز سے شکست دے دی ،

بہترین پرفارمنسپر افتخار احمد مین آف دی میچ قرار پائے

ہفتہ 28 اپریل 2018 20:04

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) پاکستان کپ 2018ء کے میچ میں سندھ نے بلوچستان کو سنسی خیز مقابلے کے بعد12رنز سے شکست دے دی جبکہ بہترین پروفارمنس پر افتخار احمد مین آف دی میچ قرار پائے۔آن لائن کے مطابق اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں جاری پاکستان کپ 2018کے تیسرے روز سندھ اور بلوچستان کے مابین کھیلے جانے والے میچ میں سندھ نے ٹاس جیت کے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 366رنز بنائے۔

افتخار احمد نے 6چھکے اور 9چوکے لگا کر 83گیندوں پر 116رنز،عمر امین نے 15چوکوں کی مدد سے 108گیندوں پر102رنز،بلال آصف نے 3چھکے اور5چوکے لگاکر 17گیندوں پر44رنز،سلمان بٹ نے 1چھکااور3چوکے لگاکر42گیندوں پر40رنز بنائے۔بلوچستان کی طرف سے بائولنگ کرتے ہوئے عمر گل نے 53رنز پر3جبکہ محمد نواز نے 75رنزدے کر 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

دوسری اننگز میں بلوچستان 365کا تعاقب کرتے ہوئے مقررہ 49.2اوورز میں 354رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔

احمد شہزاد نے ایک چھکا اور13چوکے لگاکر49گیندوں پر84رنز،بسم اللہ خان نے 2چھکے اور8چوکے لگاکر 63گیندوں پر 81رنز،انور علی نے 2چھکے اور4چوکے لگاکر54گیندوں پر58رنز،عمر گل ایک چھکا اورایک چوکا لگا کر 29گیندوں پر29رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔خوشدل شاہ نے ایک چوکا لگاکر 31گیندوں پر25رنز،محمدنواز نے 2چوکے لگاکر32گیندوں پر24رنزبنائے۔سندھ کی جانب سے بائولنگ کرتے ہوئے جنید خان نے 55رنز کے عوض 4 جبکہ محمد اصغر نے 69رنزکے عوض 2 اورافتخاراحمد،فوادعالم اورمحمدعرفان نے 1,1کھلاڑی کو آئوٹ کیا