کراچی :قائد آبادشیرپائوکالونی میں پولیس نے مقابلے کے بعدچارملزمان

ہفتہ 28 اپریل 2018 20:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) کراچی کے علاقے قائد آبادشیرپائوکالونی میں پولیس نے مقابلے کے بعدچارملزمان کوگرفتارکرلیاہے جبکہ دوملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ،پولیس حکام کے مطابق گرفتارملزمان سے اسلحہ اورمنشیات برآمدکرلی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کاکہناہے کہ ملزمان کے خلاف اسٹریٹ کرائمزمیںکئی مقدمات مختلف تھانوںمیںدرج تھے ،پولیس نے شبہ ظاہرکیاہے کہ لانڈھی میںاسٹریٹ کرائمزکی وارداتوںمیںبھی یہی گروہ ملوث تھا۔جبکہ ملزمان کے حوالے سے مزیدتحقیقات کی جارہی ہے ۔#

متعلقہ عنوان :