رومانیہ کے صدر نے ملک کی وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کر دیا

ہفتہ 28 اپریل 2018 20:04

رومانیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) رومانیہ کا سفارتخانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کے معاملے پر رومانیہ کے صدر نے ملک کی وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رومانیہ کے صدر کلاز آؤہانیس نے وزیراعظم وائریکا ڈینکیلا پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی حکام سے ایک خفیہ ملاقات کی جس میں انہوں نے رومانیہ کا سفارتخانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کی حامی بھری تھی،، رومانیہ کے صدر کلازآؤہانیس وزیراعظم کو برطرف تو نہیں کرسکتے لیکن ان کا یہ اقدام وزیراعظم کو تحریک عدم اعتماد کی طرف لے جائے گا،، رومانیہ کے صدر کا کہنا ہے کہ وائریکا ڈیکیلا اپنے فرائض کو بخوبی انجام نہیں دے رہیں، لہٰذا میں نے ان سے اخلاقی طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے، وزارت خارجہ سے متعلق ایک خفیہ دستاویز پر بحث کی گئی جو کہ ایک بہت بڑی غلطی ہے،،

متعلقہ عنوان :