Live Updates

لاہور، ایس پی ایڈمن نے عمران خان کے ٹریفک پائلٹ کو فوری دفتر طلب کر لیا

عمران کو بغیر ٹریفک پائلٹ کے ایئر پورٹ سے روانہ ہونا پڑا

ہفتہ 28 اپریل 2018 20:20

لاہور، ایس پی ایڈمن نے عمران خان کے ٹریفک پائلٹ کو فوری  دفتر طلب کر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) ایس پی ایڈمن نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ٹریفک پائلٹ کو فوری طور پر اپنے دفتر طلب کر لیا، مذکورہ ٹریفک پائلٹ پر الزام عائد ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی لاہور آمد پر بروقت ایئر پورٹ نہ پہنچ سکا، جس کے باعث عمران خان کو بغیر ٹریفک پائلٹ کے ایئر پورٹ سے روانہ ہونا پڑا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات