چیف منسٹرٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت دستکاریوں کی نمائش اورمقابلہ 2مئی کوہوگا

ہفتہ 28 اپریل 2018 20:28

فیصل آباد۔28 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء)فیصل آباد آرٹ کونسل کے زیر اہتمام چیف منسٹرٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت دستکاریوں کی نمائش اورمقابلہ سوموار 2مئی کوہوگا اس سلسلے میں خواہشمند دستکاران کی رجسٹریشن سوموار30اپریل تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر آرٹ کونسل صوفیہ بیدار نے بتایا کہ کڑھائی،لکڑی کی کڑھائی،ٹرک آرٹ،کھسہ سازی،کروشیہ کڑھائی،مٹی کے برتن،دستی کھڈی،کھدرویونگ،دستی کھلونا سازی،کھجور کے پتوں،گھریلو اشیاء سازی وغیرہ کے ہنر سے وابستہ دستکاررجسٹریشن کراسکتے ہیں۔مزید معلومات کے لئے فون نمبر041-9200781پررابطہ کیا جاسکتاہے۔