اسرائیلی حکومت بار بار انتباہ کے باوجود فلسطینی مظاہرین پر بربریت کا مظاہرہ کر رہی ہے،اقوام متحدہ

ہفتہ 28 اپریل 2018 20:48

اقوام متحدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) انسانی حقوق کیلئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر زید رعد الحسین نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ فلسطینیوں کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کے آج مسلسل پانچویں دور میں مظاہرین پر بھاری طاقت کے استعمال سے گریز کرے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں انسانی حقوق کیلئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر زید رعد الحسین نے کہا کہ اسرائیلی حکومت مسلسل فلسطینیوں پر بربریت کا مظاہرہ کر رہی ہے،فلسطینی عوام پر امن احتجاج کر رہے ہیں،اس کے باوجود بھی صہیونی فورسز درندگی کا مظاہرہ کر رہی ہے،فلسطینیوں کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کے آج مسلسل پانچویں دور میں مظاہرین پر بھاری طاقت کے استعمال سے گریز کرے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے دیگر اداروں کی جانب سے بار بار انتباہ کے باوجود اسرائیلی فوجی غیر مسلح فلسطینی مظاہرین پر طاقت کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہیں۔30مارچ سے ہر جمعے کو ہونیوالے ان مظاہروں میں اب تک 35فلسطینی جاں بحق جبکہ ہزار سے زائد قریب زخمی ہو چکے ہیں۔