’پنجاب لرننگ پروگرام ‘‘کے تحت راولپنڈی میں قائم ای لائبریری میں تربیتی سیمینار کا سلسلہ شروع

ہفتہ 28 اپریل 2018 20:41

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر’’پنجاب لرننگ پروگرام ‘‘کے تحت راولپنڈی میں قائم ای لائبریری میں تربیتی سیمینار کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے اور لائبر یری میں اساتذہ کو آئی ٹی کی مدد سے جدید تربیتی سہولیات کے استعمال سے روشناس کرایا جارہا ہے تاکہ وہ اپنے اداروں میں درس و تدریس کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرسکیں امر کا اظہار چیف لائبریرین ای لائبریری راولپنڈی شیرافضل ملک نے تربیتی سیمینار سے خطاب کے دوران کیا جنس میں مرد و خواتین اساتذہ نے شرکت کی اس موقع پر شرکاء سیمینار کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے فراہم کی گئی سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔