انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2018کے 2مئی کو ہونے والے پرچے شب برات کی وجہ سے ملتوی کردیئے گئے

ہفتہ 28 اپریل 2018 22:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2018 کے 2 مئی بروز بدھ کو ہونے والے پرچے شب برات کی وجہ سے ملتوی کردیئے گئے ہیں، ملتوی شدہ پرچے 17اور 18مئی ہونگے، تفصیلات کے مطابق 2 مئی بروز بدھ کو ہونے والا سائنس گروپ کا فزکس پرچہ دوم اب بروز جمعرات 17 مئی کو صبح ساڑھے نو سے ساڑھے 12 بجے تک جبکہ کامرس ریگولر و پرائیویٹ گروپ کا اکانٹنگ کا پروچہ دوم 17 مئی کو ہی دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک لیا جائے گا، اسی طرح 2 مئی کو ملتوی ہونے والا کامرس ریگولر و پرائیویٹ کا برنس میتھس کا پرچہ اول (فیل) بروز جمعہ 18 مئی کو دوپہر تین بجے سے 5 بجے تک لیا جائیگا، تمام امتحانی پرچے سابقہ امتحانی سینٹرز پر ہی منعقد ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :