صوبائی دارلحکومت لاہور میں48 اسٹیٹ آف دی آرٹ پبلک ٹوائلٹس کی تعمیر مکمل ہو گئی ہے ،کمشنر

ہفتہ 28 اپریل 2018 22:06

لاہور۔28 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) صوبائی دارلحکومت لاہور میں پہلے مرحلے میں60میں سی48 اسٹیٹ آف دی آرٹ پبلک ٹوائلٹس کی تعمیر مکمل ہو گئی، اگلے مرحلے میں ان کی تعداد کو شہری ضروریات کے مطابق مرحلہ وار بڑھایا جائے گا،کمشنر لاہور ڈویژن عبدالله خان سنبل نے کہا ہے کہ اسٹیٹ آف دی آرٹ پبلک ٹوائلٹس کے انتظام و انصرام اور مکمل صفائی کے ساتھ مستقبل میں فعال رکھنے کے لیے ان کو آؤٹ سورس کرنے کا منصوبہ ہے تاکہ اس بنیادی ترین شہری سہولت میں کوئی خرابی نہ آئے۔

انہوں نے کہا کہ 60 نئے پبلک ٹوائلٹس کی تعمیر سے شہر میں بھرپور صفائی کے چیلنج کو نمٹنے میں مدد حاصل ہوگی، نئے ٹوائلٹس کی تعداد شہر کی آبادی اور چیلنج کے مقابلے میں انتہائی قلیل ہے۔

(جاری ہے)

اگلے مرحلے میں ان کی تعداد کو شہری ضروریات کے مطابق مرحلہ وار بڑھایا جائے گا۔ پہلے فیز کے 60 میں سے 48 ٹوائلٹس یعنی 8 یونٹ مکمل ہو چکے ہیں اوربقیہ زیر تعمیر ہیں۔

حکومت پنجاب شہر میں صفائی کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کر رہی ہے۔ مہذب دنیا کے اصولوں کے مطابق اس شہری سہولت کو فراہم کرنا اولین ذمہ داری ہے۔ پبلک ٹوائلٹس اور اس کے ماحول کو جدید ڈیزائن کے مطابق تعمیر کرکے مجموعی شہری ماحول کو بھی خوبصورت بنایا جائے گا۔ اس پراجیکٹ کو دیگر اضلاع تک بھی پھیلایا جائے گا۔کمشنر لاہور ڈویژن عبدا لله خان سنبل نے ان خیالات کا اظہار کریم بلاک مارکیٹ علامہ اقبال ٹاؤن کی مین سڑک پر مکمل تعمیر شدہ پبلک ٹوائلٹس یونٹ کی جدید اور اسٹیٹ آف دی آرٹ عمارت کے دورہ کے موقع پر کیا۔ ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ا مجد چوہدری و دیگر افسران بھی تھے۔