نئی دہلی میں تہرے قتل کی واردات، شہر بھر میں سراسیمگی

قتل کے محرکات میں سے اہم جائیداد تنازع ہے، پولیس ذرائع

ہفتہ 28 اپریل 2018 22:45

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2018ء) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں تہرے قتل کی واردات سے سراسیمگی پھیل گئی، قتل کے محرکات میں سے اہم جائیداد تنازع ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابقبھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے ماڈل ٹائون میں گزشتہ رات3افراد کے قتل سے سنسنی پھیل گئی۔اطلاع کے مطابق پہلے بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی پر کرپان سے حملہ کیا پھر چھوٹے بھائی کے پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈ نے بڑے بھائی اور اس کی بیوی پر گولیاں برسادیں۔

زخمیوں کو فوراً اسپتال پہنچایا گیا جہاں تینوں نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔

(جاری ہے)

حملے میں چھوٹے بھائی کا بیٹا بھی زخمی ہوا جس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ تفصیلات کے مطابق دونوں بھائی اہل و عیال کے ہمراہ ماڈل ٹائون، ڈی 13اے میں ایک ہی عمارت میں اوپر نیچے کی منزل میں رہائش پذیر تھے۔ دونوں اپنے اپنے کاروبار میں مصروف تھے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دونوں بھائیوں میں گزشتہ رات گھر کے باہر کار پارکنگ کو لیکر تکرار شروع ہوئی اور بات اس حد تک بڑھی کہ جسپال نے کرپان سے اپنے بھائی گروجیت پر حملہ کردیا۔گروجیت کے سیکیورٹی گارڈنے مالک کو بچانے کیلئے جسپال پر گولیاں چلادیں اس طرح گزشتہ 18سال سے چلاآرہا جائداد کا تنازع خونیں شکل میں تبدیل ہوگیا۔