سرگودھا ، اراضی تنازعے پر سات مسلح افراد کی فائرنگ ، زمیندار کو موت کے گھاٹ اٴْتار دیا

ہفتہ 28 اپریل 2018 22:56

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2018ء) سرگودھا اراضی کے تنازعہ کے دوران سات مسلح افراد نے فائرنگ کر کے زمیندار کو موت کے گھاٹ اٴْتار دیا ،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا ،پولیس کے مطابق آہلی روانہ میں گزشتہ روز جائیداد کے تنازعہ پر تصور ،دلدار نے طاہر ،اکرم ،اسلم وغیرہ کی مدد سے اپنے مخالف زمیندار افتخار حسین کو اٴْس وقت گولیوں سے چھنی کردیا جب وہ اپنے زرعی فارم پر موجود تھا ،ملزمان قتل کے بعد ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ،مقتول کی نعش کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثائ کے حوالے کردیا گیا ہے اور واردات کا مقدمہ مقتول کے بیٹے ابرار حسین کے بیان پر درج کر کے کاروائی شروع کردی گئی ہے اس ضمن میں دو ملزمان کو پولیس نے حراست میں بھی لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :