ایران میں داعش کے مبینہ حملے کے ملزمان کے مقدمے کی سماعت شروع ہو گئی

ہفتہ 28 اپریل 2018 23:26

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) ایران میں داعش کے مبینہ حملے کے ملزمان کے مقدمے کی سماعت شروع ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ یہ اٴْس دہشت گردانہ مقدمے کی کارروائی شروع ہوئی ہے جس میں ڈیڑھ درجن افراد ہلاک ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

گزشتہ برس ہونے والے اس حملے میں 26 مشتبہ افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔ ان افراد کو دہشت گرد تنظیم کا رکن ہونے کے ساتھ اسلحے کی اسمگلنگ اور ایران میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے کے الزامات کا بھی سامنا ہے۔ اس دہشت گردانہ کارروائی میں ایرانی پارلیمنٹ اور آیت اللہ روح اللہ خمینی کے مقبرے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔