حکومت نے عوامی بجٹ پیش کیاہے جس کے دورس نتائج برآمدہوں گے‘ وفاقی وزیرحاجی سکندرحیات بوسن

ہفتہ 28 اپریل 2018 23:41

ملتان۔ 28اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیو رٹی حا جی سکند ر حیات خان بوسن نے کہا کہ ہما ریے حکو مت نے چھٹا بجٹ پیش کرکے ریکا رڈ قا ئم کیا ہے یہ بجٹ عوامی بجٹ ہے جس کے دوررس نتا ئج بر آ مد ہونگے ۔ہم نے کو شش کی ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیا دہ ریلیف دیا جا ئے ۔کسانو ں کی بحا لی کیلئے اسپیشل فنڈ مختص کئے گئے ہیں ۔

جس سے انہیں برا ہ راست فا ئد ہ پہنچے گا۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے چیئر مین عبدالحمید اوبھا یا ، اظہر چا ون،ملک محمد بخش بھٹی ، اقبا ل عا ر بی ، ملک بر خوردار بچہ ، رانا وحید مصطفی ، سید ار شاد علی شا ہ ،سید جمیل احمد شا ہ ، نثا ر صد یقی ، ملک رفیق سند یلہ ،ملک عرفان وینس ، الیا س شا ہ ، ملک محمد قیصر ہا نس ،ملک یا سین بوسن ، ملک اویس بوسن،شوکت گاگرہ، فضل عباس بوہا نہ اور ملک احسن بوسن سے بہترین بجٹ پیش کر نے پر مبا ر کبا د وصو ل کر تے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے مزید کہا کہ ہما ری حکو مت کسانو ں کے مسا ئل تر جیحی بنیادوں پر حل کررہی ہیں ۔کسا ن مسلم لیگی حکو مت کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیںگے ۔حکو مت اور کسانوں کے درمیا ن دوریا ں پیدا کر نے وا لے عنا صر ملک کے خیر خوا ہ نہیں ۔ہم کسا نو ں کے مسائل بر ابر ی کی سطح پر حل کررہے ہیں ۔بعدازاں انہو ں نے کھلی کچہر ی کے موقع پر عوامی شکا یا ت سنیں اور ان کے فو ری حل کیلئے احکا ما ت جا ری کئے ۔

متعلقہ عنوان :