انارکے باغبان پو دوں کو ضرررساں کیڑوں کے حملہ سے محفوظ رکھیں،زرعی ماہرین

اتوار 29 اپریل 2018 12:20

قصور۔29 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) زرعی ماہرین نے انارکے باغبانوں کو سفارش کی ہے کہ وہ پو دوں کو ضرررساں کیڑوں کے حملہ سے محفوظ رکھیں‘موسم گرما میں انار کے پودوں پر مختلف ضرررساں کیڑے انارکی تتلی سکیلزسفیدمکھی پھل کی مکھی وغیرہ حملہ آورہوتے ہیں ‘سکیلز اور سفیدمکھی پتوں فصل کو کمزور کرتے ہیں جسم سے فاسدمادہ خارج کرتی ہیں جس سے سیاہ لی اگ آتی ہے جس سے ضیائی تالیف کا عمل متاثر ہوتاہے انارکے پودے پرحملہ کی صورت میں کاربو سلفان 20ای سی بحساب 2.5ملی لیٹر فی لیٹرپانی میں حل کرکے سپرے کرے انارکی تتلی اور پھل کی مکھی پھل کے اندرسوراخ کرکے داخل ہوجاتی ہے اور اندر سے پھل کھا کر نقصان کرتی ہے۔

(جاری ہے)

ان سوراخوں پر بیکٹریااور فنکس حملہ آور ہوتے ہیں جس سے پھل گل سڑ جاتاہے۔

متعلقہ عنوان :