آلو بخارا کے اینٹی آکسیڈنٹس شوگر، کینسر، موٹاپے سمیت دیگر بیماریوں کے علاج میں بھرپور مدد فراہم کرتے ہیں

اتوار 29 اپریل 2018 12:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) ماہرین غذائیات نے کہا ہے کہ آلو بخارا میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس شوگر، کینسر، موٹاپے، عمل انہضام سمیت دیگر بیماریوں کے علاج میں بھرپور مدد فراہم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ آلو بخارا مختلف وٹامنز اور منرلز کا خزانہ ہے جس میں وٹامن اے، سی، کے، ای، بی ون، بی ٹو، بی تھری، بی سکس کے علاوہ پوٹاشیم، فلورائیڈ، فاسفورس، میگنیشیم، آئرن، کیلشیم اور زنک جیسی معدنیات بھی شامل ہوتی ہیں جو انسانی جسم کے لئے از حد مفید ہیں اور مختلف بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :