فوج سے جھڑپوں کے بعد شمالی میانمار سے بھی ہزاروں افراد کی ہجرت

کاچین سے اب تک چار ہزار کے قریب افراد ہجرت کر چکے ہیں ،ترجمان اقوام متحدہ

اتوار 29 اپریل 2018 12:20

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) اقوام متحدہ نے کہاہے کہ گزشتہ تین ہفتوں میں میانمار سے مزید ہزاروں کاچینی افراد اپنے گھر بار چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارے کے ایک ترجمان نے بتایاکہ میانمار کی شمالی ریاست کاچین سے اب تک چار ہزار کے قریب افراد ہجرت کر چکے ہیں۔ اس ہجرت کا سبب میانمار کی فوج اور باغیوں کی تنظیم کاچین انڈیپینڈنس آرمی کے درمیان تازہ جھڑپیں بتایا گیا ہے۔ تاہم شمالی میانمار کی نسبت روہنگیا علاقوں والے مغربی حصے میں صورت حال اب بھی زیادہ ابتر ہے۔

متعلقہ عنوان :