عامر خان نے فلم ’’دنگل‘‘ کی عکسبندی کے دوران ہار نہیں ماننے دی اور بھرپور اعتماد کیا، سوہانی بھٹناگر

اتوار 29 اپریل 2018 12:50

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) بالی وڈ فلم ’’دنگل‘‘ سے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ سوہانی بھٹناگر نے کہا ہے کہ اداکار عامر خان نے فلم ’’دنگل‘‘ کی عکسبندی کے دوران مجھے ہار نہیں ماننے دی اور مجھ پر بھرپور اعتماد کیا یہی وجہ ہے کہ وہ ایک اچھے استاد بھی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’دنگل‘‘ سے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ سوہانی بھٹناگر نے کہا ہے کہ ہر کوئی اچھے اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہے لیکن اگر ایسے اداکار کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے جو ایک پرفیکشنسٹ ہے تو پھر کسی اور چیز کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ میں ابتداء میں بہت نروس تھی لیکن عامر سر نے فلم ’’دنگل‘‘ میں نہ صرف ہر قدم پر تعاون اور میری حوصلہ افزائی کی، فلم میں چند مناظر کی عکسبندی کے دوران میں ناامید ہو گئی تھی لیکن انہوں نے مجھے ہار نہیں ماننے دی اور مجھ پر بھرپور اعتماد کیا یہی وجہ ہے کہ وہ نہ صرف عمدہ اداکاری صلاحیتوں کے حامل اداکار ہونے کے ساتھ ایک اچھے استاد بھی ہیں۔