فرحت امیر بیگم چیئرپرسن پیپلز پارٹی خواتین ونگ مردان ڈویژن نامزد

اتوار 29 اپریل 2018 12:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے فرحت امیر بیگم کو چیئرپرسن خواتین ونگ مردان ڈویژن نامزد کر دیا ‘ خواتین ونگ کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات مہر سلطانہ کے مطابق خیبر پختونخوا خواتین ونگ کی چیئرپرسن نگہت اورکزئی و جنرل سیکرٹر ی شازیہ طہماس نے صوبائی صدر ہمایون خان سے مشاورت کے بعد فر حت امیر بیگم کو مردان ڈویژن کیلئے خواتین ونگ کی چیئرپرسن نامزد کرکے انہیں پارٹی و کارکنوں کے وسیع تر مفاد میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کی ہدایت کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ پارٹی کو مزید فعال کر نے کیلئے دن دگنی رات چگنی محنت کریں گی۔

متعلقہ عنوان :