پاکستان کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں (آج) پیر کو خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی

اتوار 29 اپریل 2018 13:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) پاکستان کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں (آج) پیر کو خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی ٹیمیں اقبال سٹیڈیم، فیصل آباد میں آمنے سامنے ہوں گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے پاکستان کپ کے دلچسپ مقابلے فیصل آباد میں جاری ہے جس میں پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبر پختونخوا اور فیڈرل ایریاز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کا چھٹا میچ (آج) خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مابین کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 6 مئی کو کھیلا جائے گا۔