قومی بنک کی ایئر پورٹ برانچ بھی نئے ہوائی اڈے پر منتقل کرنے کا فیصلہ

اتوار 29 اپریل 2018 15:00

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) نیشنل بنک آف پاکستان کی بے نظیر ایئرپورٹ برانچ بھی نئے ہوائی اڈے پر منتقل کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔نیشنل بنک بے نظیر ائرپورٹ برانچ کے سیلز اینڈ سروس مینجر کے مطابق 3مئی کو نئے انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے ممکنہ آپریشنل کیے جانے کے فیصلے کے پیش نظر بے نظیر ایئر پورٹ کی برانچ بھی نئے ہوائی اڈے پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ بے نظیر بھٹو ایئر پورٹ کے غیر فعا ل ہوتے ہی قومی بنک کی برانچ نئے ہوائی اڈے کے کارگو کمپلیکس میں منتقل ہو جائے گی ۔اس ضمن میں قومی بنک کی مذکورہ برانچ کے اکائونٹ ہولڈرز کو مزید تفصیلات کے لیے برانچ سیلز اینڈ سروس مینجر سے رابطے کی ہدایت کی گئی ہے ۔واضح رہے کہ نئے ہوائی اڈے کے افتتاح کی حتمی تاریخ تاحال واضح نہیں ہو سکی ۔قبل ازیں 20اپریل کو نئے ہوائی اڈے کو فعال کیاجانا تھا تاھم بعد ازاں یہ تاریخ 3مئی مقرر کی گئی جبکہ اسی اثناء میں نئے ہوائی اڈے کا افتتاح یکم مئی کو کرنے کی تاریخ بھی دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :