افغانستان میں مارٹرگولہ پھٹنے سے دوبچوں سمیت تین افغان شہری ہلاک

نیٹوفورسز کاگرایاگیا مارٹرگولہ پھٹ نہ سکا،بچوں کے ہاتھ لگ گیا،کھیلتے ہوئے پھٹنے سے سات زخمی بھی ہوئے،حکام

اتوار 29 اپریل 2018 15:20

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) ، مشرقی افغان صوبے ننگرہار میں پیش آنے والے ایک واقعے میں ایک خاتون اور دو بچے ہلاک ہو گئے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز افغان حکام نے ایک بیان میں کہاکہ بچوں نے کھیلتے ہوئے ایک ایسا مارٹر گولا پھاڑ دیا، جو اس علاقے میں گرا تھا مگر پھٹا نہیں تھا، مشرقی افغان صوبے ننگرہار میں پیش آنے والے اس واقعے میں ایک خاتون اور دو بچے ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریاستی گورنر کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اتوار کے روز ہونے والے اس واقعے میں دیگر سات بچے زخمی بھی ہوئے ۔ واضح رہے کہ افغانستان میں کئی دہائیوں سے جاری شورش کی وجہ سے وہاں متعدد مقامات پر زمینی سرنگیں اور نہ پھٹنے والے مارٹر موجود ہیں، جو اس طرز کے خون ریز واقعات کا سبب بنتے ہیں اور ہر سال سینکڑوں افراد ان کی وجہ سے ہلاک اور زخمی ہوتے ہیں۔