نان فائیلر شخص مقامی طورپر تیار ہونے والی نئی گاڑی نہیں خرید سکے گا نہ ہی کسی امپورٹڈ گاڑی کی رجسٹریشن کروا سکے گا

اتوار 29 اپریل 2018 16:00

نان فائیلر شخص  مقامی طورپر تیار ہونے والی نئی گاڑی نہیں خرید سکے گا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) کوئی بھی ایسا شخص جو فائلر نہیں ہو گا وہ نہ تو مقامی طورپر تیار ہونے والی نئی گاڑی خرید سکے گا اور نہ ہی کسی امپورٹڈ گاڑی کی رجسٹریشن کروا سکے گا۔

(جاری ہے)

فنانس بل 2018ء میں 227سی کے نام سے نئی سیکشن شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے جس کے مطابق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی گاڑیاں رجسٹرڈ کرنے والے حکام، گاڑیاں بنانے والی کمپنیاں، نان فائلر کی مقامی سطح پر تیار ہونے والی نئی گاڑی کی رجسٹریشن یا امپورٹڈ گاڑی کی رجسٹریشن کی درخواست پر عملدرآمد نہیں کریں گے۔ اس کے علاوہ نان فائلر کی غیر منقولہ جائیداد کی رجسٹریشن ٹرانسفر کے لئے دی جانے والی درخواست پر اس وقت غور نہیں کرے گی جب تک وہ فائلر نہ بن جائے۔

متعلقہ عنوان :