ڈیرہ اسماعیل خان،آگ لگنے سے خانہ بدوشوں کی جھگیاں جل کرخاکستر

اتوار 29 اپریل 2018 17:20

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) بند دھپانوالہ پر خانہ بدوشوں کی جھگیوں میں اچانک آگ لگنے سے آٹھ کے قریب غریب خانہ بدوشوں کی جھگیاں جل کر خاکستر اور ایک جانور ہلاک و ایک زخمی ،ریسکیو1122کی فائر وہیکلز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بند دھپانوالہ کے قریب خانہ بدوشوں کی جھگیوں میں اچانک آگ لگ گئی جس کے شعلے دور دور سے دکھائی دے رہے تھے اس دوران تقریباً آٹھ خانہ بدوشوں کی جھگیاں جل گئیں اور ان جھگیوں میں موجود ایک گائے ہلاک اور بچھڑا زخمی ہوگیا واقعے کی اطلاع پر ڈسٹرک ایمر جنسی آفیسر ارشد اقبال کی ہدایت پر فوری طور پر فائر وہیکلز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا اور دیگر جھگیوں کو جلنے سے بچالیاجھگیوں میں موجود تمام سامان بھی جل گیا ۔

متعلقہ عنوان :